17

mirpur news

میرپور (عابد حسین مغل سے ) ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کی خصوصی ہدایت پر میرپور شہر کے سادہ لوگوں کو لوٹنے والے نوسرباز گرفتار۔تفصیلات کے مطابق نوسرباز الیکڑ نکس کی متخلف اشیاجن میں موبائل اور کار اور ٹی وی ریڈیو وغیرہ انعامی سکیم دے کر میرپور کے لوگوں کو لوٹ رہے تھے کہ عوامی شکایات پر ایس ایس پی میرپور نے تھانہ تھوتھال کے ایس ایچ او کو ہدایت دی جس پر تھانہ تھوتھال کے ایس ایچ او چوہدری عمران اور سب انسپکٹر راجہ محمد خینف نے بمے نفری ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق میرپور شہریوں کو لوٹنے والے حسن اور غلام مصطفی کو پولیس تھانہ تھوتھال نے گرفتار کر لیا ، حسن اور غلام مصطفی میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم کے باہر کیرڈبہ میں الیکڑونکس کا سامان انعامی سکیم کے نام سے لوگوں کو بیوقوف بنارہے تھے،ایس ایچ او تھانہ تھوتھال چوہدری عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ایس ایس پی میرپور کی خصوصی ہدایت پر جرائم کے خلاف گرہ تنگ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں