76

mirpur news

میرپور ( عابد حسین مغل سے )پولیس تھانہ سٹی کا رات گئے منگلا ڈیم میں چھاپہ ، ہوائی فائرنگ کرکے سہانے موسم کا مزہ دوبالا کرنے والے برٹش شہزادوں سمیت 6 ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سیلم کی خصوصی ہدایت پر ایس آئی جاوید الرحمن اور ڈی اف سی کامران صدیق نے پولیس نفری رات کئے میرہ پنگیاں میں چھاپہ مارا جس میں ملزمان عثمان سلطان ، عدیل حنیف ، محمد شیراز شعبان ساکنان بھڑ کیں ، اسد اسحاق ، وسیم عنایت اور آصف پونس ساکناں موہڑ ہ دولوکے خلاف اف آئی آر درج مزید تفتیش شروع ، منگلا ڈیم کے کنارے بکڑے نوجوان نے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،ملزمان کے جب پولیس پارٹی کو دیکھا تو بھاگنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 12 بور فائیوشاٹر بندوق اور 2 تیس بور پسٹل برآمد کر لئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں