39

mirpur news

افضلپور (عابد حیسن مغل )ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سیلم کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں ناجائز اسلحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ افضلپور راشد حبیب نے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او فاروق حیسن ، جاجی احمد ، محمد شفیق ، محفوظ احمد ، شبیر شاہ تفتیشی آفیسران ، ڈی اف سی نزاکت جٹ معہ نفری بڑیال پلمنڈا کے زمانہ بدنام منشیات فروش تبسم حیسن ولد محمد یونس سکنہ بڑبال پلمنڈا کے اڈے پر چھاپہ مارا ۔جہاں سے ملزم کے قبصے سے 34 بوتل شراب جبکہ تھانے میں ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کی نشاندہی پر اس کے گھر پر واقع بڑیال پلمنڈا میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے شراب کی 102 بوتلیں برآمد ہوئیں ، ملزم تبسم سے کل شراب کی 136 بوتلیں برآمد ہوئیں ، تفصیلات کے مطابق ملزم کے انکشاف اور نشاند ہی پر اسکے گھر میں چھپایا گیا ناجائز اسلحہ جس میں 2عدد پستول 30 بور،8راونڈ ،3 میگزین 30بور ، 5 عدد میگزین کلاشنکوف ،1عدد بیرل 12 بور بھی برآمد کر لیا گیا ۔عوامی حلقوں نے تھانہ پولیس افضل پور کے ایس ایچ او راشد حبیب اور ایس آئی فاروق کی جانب سے زمانہ بدنام منشیات فروش کے خلاف دبنگ کاروائی کرنے اور بھاری مقدار میں شراب اورناجائز اسلحہ کی برآمد گی پر ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سیلم کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں